بلوچستان کے علاقے قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔
لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو قلات کے علاقے نرمک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خیر جان لہڑی نامی شخص ہلاک ہوگیا ۔
واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔
مزید کارروائی جاری ہے۔