پسنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ، ایک کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے 2نوجوان زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے واقعہ مطابق بنگلہ بازار میں پیش آیا۔جہاںناصر سروس پر بیٹھے دودا ناصر اور ریاض نامی نوجوان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

دونوں زخمیوں کو اومان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ زخمی دودا ناصر جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگئے تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment