بلوچستان کے علاقے پنجگور میں صابر نور اور عابد نور کے اہل خانہ نے سرادک زم زم ہوٹل کے قریب سی پیک روڑ پر دھرنا دے کر روڑ کو بند کردیا۔
دونوں اطراف سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے۔
پنجگور چتکان میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے صابر نور اور عابد نورنامی دو نوجوان بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیاتھا۔
جبری لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے سرادک کے مقام پر سی پیک روڑ کو بند کردیا ۔
روڑ پر دھرنا کی وجہ سے کراچی پنجگور گوادر کیچ کوئٹہ آنے جانے والی ٹریفک جام رہا جس سے دونوں اطراف سینکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔