بلوچستان کے ضلع کیچ علاقے تمپ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
لیویز کے مطابق تمپ میں نامعلوم افرادکی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ تحصیلدار کے بیٹے کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔
مزید کارروائی مقامی لیویز کررہی ہے۔
دوسری جانب خاران سے مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کرلیا۔
مغوی کی شناخت روف ولد عبدالغفور کے نام سے ہوگئی ہے جو افغان شہری اور خاران میں ریڑی بانی کا کام کرتاہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا کہ دن دہاڑے چیف چوک خاران سے کاروبار کے غرض سے آنے والے ریڑی بان افغانستان سے تعلق رکھنے والے رؤف نامی مسلح با اثر افراد کے ہاتھوں اغواء۔
ذرائع کے مطابق واقعہ آج بروزہفتہ کو شام کے وقت پیش آیا۔