بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک مختصر پریس ریلیز میں بارکھان میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن اب تک جاری ہے اور 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کی بارکھان میں گزشتہ شام چار بجے سے ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن جاری ہے، ابتک دشمن کے گیارہ اہلکاروں کو ہلاک جبکہ درجن بھر سے زائد زخمی کیے، آپریشن ابتک شدت کے ساتھ جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔