کوہلو میں ایک شخص قتل،خاران سے 2 مسخ شدہ لاشیں برآمد

0
6
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے کوہلو میں سسر نے فائرنگ کرکے اپنے داماد کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوہلو کے علاقے میٹھازئی میںگل محمد نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنے داماد اللہ داد شیرانی کو قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا ۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ آپسی رشتے کا تنازع بتایا جارہا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب خاران میں دو افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاشیں خاران کے تحصیل مسکان قلات میں برآمد ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے ۔

دونوں لاشیں پُرانی ہے ۔

لاشوں کو سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر دونوں سندھ کے رہائشی بتائی جاتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here