بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ذاکر دشتی کے لواحقین کی جانب سے آج دوسرے روز بھی سی پیک روڈ پردھرنا جاری ہے ۔
دھرنے کے باعث ٹریفک مکمل معطل ہے،جس سے دونوں سائیڈ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
لواحقین نے آج ریاستی اداروں کوالٹی میٹم دیا ہے کہ اگر آج 21 ستمبر کی شام تک ذاکر دشتی اور ساتھیوں کی بازیابی میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تو آج شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک سی پیک روڈ کو سرسانڈ کے مقام پر اور پروم روڈ کو درے دپ کے مقام پر ہر قسم کی آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
اگر اس کے باوجودانتظامیہ نے ہمارے لوگوں کو بازیاب نہیں کروایا تو سرسانڈ کو مکمل طور پر بند کرنے کے ساتھ بازار کو بھی بند کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔
لواحقین نے کہا کہ اس کے علاوہ تربت میں ڈی بلوچ کو بند کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔