تربت میں دھماکا، کوہلو میں فائرنگ ،بچہ ہلاک ، 6افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دھماکے سے5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تربت میں دھماکا مین سڑک پر ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امدا دکے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجارہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تربت میں دھماکے کے زخمیوں کو حکومت کی جانب سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب کوہلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔

لیویز کے مطابق کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان میں واقع ایک گھر پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کرد ی جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment