پاکستانی فوج و افغان طالبان میں سرحدی جھڑپیں، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

افغانستان و پاکستان کے سرحد پر طالبان وپاکستانی فوج میں جھڑپوں سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان کے سیکیورٹی حکام اور مقامی افراد کے مطابق جھڑپوں کا آغاز افغان طالبان کی جانب سے چوکی کی تعمیر شروع کرنے پر ہوا ہے۔

سرحدی جھڑپوں میں ایک افسر سمیت کم از کم پانچ پاکستانی جب کہ چار سے زائد افغان گارڈز زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جبکہ دوسری طرف پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 طالبان اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام اور سرحد کی دونوں اطراف بسنے والوں کے مطابق جھڑپیں افغان سرحدی صوبے خوست اور اس سے ملحقہ پاکستانی ضلع کرم کے علاقوں میں ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جھڑپوں کی وجہ بننے والے تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب طالبان فورسز نے اپنی جانب ایک سیکیورٹی چوکی تعمیر کرنے کی کوشش کی جسے روکنے کے لیے پاکستانی اہل کاروں نے فائرنگ شروع کردی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مشترکہ معاہدے کے مطابق فریقین میں سے کوئی بھی 26 سو کلومیٹر طویل بارڈر کے ساتھ یک طرفہ طور پر کوئی چوکی تعمیر نہیں کرسکتا۔

پاکستانی اور افغان حکام نے جھڑپوں سے متعلق کوئی فوری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ چوکی کی تعمیر سے پیدا ہونے والے تنازع پر جھڑپوں کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment