لاپتہ جہانزیب بلوچ کی بازیابی کیلئے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے جبری لاپتہ کئے گئے جہانزیب بلوچ کی بازیابی کیلئے ان کے اہلخانہ کی جانب سے عدالت روڈ پر لگائے گئے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کیمپ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو عدالت روڈ ، جناح روڈ سمیت مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی۔

مظاہرین نے بینرز ، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جہانزیب بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نعرے درج تھے۔

جہانزیب بلوچ کو 3 مئی 2016ءکو قمبرانی روڈ سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا جو ٹیلر ماسٹر کا کام کرتے تھے ۔

مظاہرین سے جہانزیب بلوچ کی بیٹی معصومہ بلوچ اور واحد قمبر مہر گل مری، مٹھا خان مری سمیت دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے خطاب کرتے ہوئے جہانزیب بلوچ سمیت دیگر لاپتہ کئے گئے بلوچ نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ جہانزیب محمد حسنی اور دیگر لاپتہ افراد پر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ انہیں ان کے جرم کے مطابق سزا دی جائے۔

مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے شدید نعرہ بازی اور بعد میں پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Share This Article
Leave a Comment