تربت، نوشکی، پنجگور و بارکھان میں 4 حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

0
21

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت، نوشکی، پنجگور اور بارکھان میں چار حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت، نوشکی، پنجگور اور بارکھان میں چار مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج، معدنیات لیجانے والی گاڑیوں، دشمن آلہ کار اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے جمعہ کی شب تربت شہر میں پاکستانی فوج کے 168 ونگ کے پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں، 3 ستمبر 2024 کی شب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نوشکی میں معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے سر مَل میں معدنیات لیجانے والی دو گاڑیوں پر حملہ کرکے ایک کو نذرآتش کردیا جبکہ دوسرے کے ٹائرز فائر کرکے تباہ کردیئے۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک سے قابض پاکستانی فوج کے آلہ کار مراد عرف ڈولی کو حراست میں لےلیا۔ مراد عرف ڈولی ولد بہرام سکنہ گچک، لاٹیار گذشتہ کئی سالوں سے قابض پاکستانی فوج کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش مذکورہ شخص نے اعتراف کیا کہ وہ گچک، گوارگو، دراسکی میں فوجی جارحیتوں میں قابض فوج کی معاونت میں براہ راست راست ملوث رہا ہے، دوران جارحیت عام بلوچوں کے گھروں کو نذرآتش کرنے جیسے جرائم کا بھی مرتکب ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مراد عرف ڈولی نے اعتراف کیا کہ وہ سردار علی حیدر محمد حسنی کے نائب غلام سرور ساجدی کی سربراہی میں ڈیتھ اسکواڈز کا حصہ رہا ہے اور بلوچ آزادی پسندوں کے راستوں کی نشاندہی کرتا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آلہ کار نے اعتراف کیا کہ اگست 2020 میں پنجگور، گچک اور گردنواح میں آٹھ روز تک جاری رہنے والی فوجی جارحیت کے دوران وہ قابض پاکستانی فوج کے ہمراہ رہا اور اس دوران بی ایل اے کے سرمچار آصف عرف فدا ولد لال جان اور گلاب عرف وحید ولد پھلان کے شہادت میں براہ راست ملوث تھا۔

انہوں نے کہا کہ مراد عرف ڈولی کو قومی غداری کے مرتکب ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے سزائے موت سنائی جس پر گذشتہ روز بی ایل اے کے سرمچاروں نے عملدرآمد کرتے ہوئے اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں 4 ستمبر 2024 کو بارکھان کے علاقے چھودی میں یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کو کاروائی میں تباہ کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here