بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگہا جبکہ پنجگور کے علاقے بالگتر سے ایک لاش برآمدہوئی ہے۔~کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پو لیس سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا ۔
پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ ارباب غلام علی روڈ کلی دیبہ اللہ داد اسٹریٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انڈسٹریل تھانہ کے تفتیشی ونگ میں تعینات سب انسپکٹر امان اللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد گھات لگاکر سب انسپکٹر امان اللہ کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے جیسے ہی امان اللہ اپنی گاڑی میں اللہ داد اسٹریٹ کے قریب پہنچے تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے سب انسپکٹر امان اللہ موقع پر جا ن کی با زی ہا ر گئے جبکہ مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کی سیریس کرائم ونگ موقع پر پہنچ گئی جبکہ لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
اس سلسلے میںمتعلقہ پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے بالگتر سے ایک شخص لاش برآمدہوئی ہے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے بالگتر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔