پنجگور سے 2 نوجوان فورسز ہاتھوں جبراً لاپتہ،لورالائی میں کمسن لڑکے کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور سے پاکستانی فورسز نے کمسن لڑکا سمیت 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شہسوار ولد حسین اور مرتضٰی ولد علی سکنہ کلیری کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں کو فورسز نے جیرک سے آج بروزہفتہ کوحراست میں لیا ہے جس کے بعد دونوں لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب لورالائی میں 16سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

لورالائی کے علا قے ڈیرہ روڈ کلی مرتت میں 16سالہ نوجوان ارباز خان ولد محمد ہاشم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

نوجوان کی لاش کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment