پنجگور میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کیا ہے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے 30 اگست کی شب یوفون موبائل ٹاورز کو مشینری سمیت نذر آتش کردیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پنجگور کے علاقے دازی مرگو کے مقام پر کل رات 12:30 بجے یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کے مشین اور سامان سمیت نذر آتش کرکے تباہ کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اپنے مواصلاتی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کو بلوچ سرمچاروں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے مختلف مقامات پر موبائل ٹاورز لگارہی ہے جن کا مقصد ٹریس کرنا ہے لیکن بی ایل ایف کی انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل ٹیم ہمہ وقت متحرک رہ کر سرمچاروں کے ساتھ پاکستان کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بنارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فوج کے انخلاء تک ریاستی تمام منصوبوں اور فوج پر متواتر حملے کرتی رہیں گی۔

Share This Article
Leave a Comment