پنجگور: لاپتہ اللہ نظر کی بازیابی کیلئے سی پیک شاہراہ پرلواحقین کا دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پنجگور سے جبری گمشدگی کے شکار اللہ نظر ولد خدا نظر کی بازیابی کیلئے لواحقین نے سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیدیا ہے۔

گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان تار آفیس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر اللہ نظر والد خدا نظر کو اپنی دوکان سے اٹھا کر لے گئے اور اس کی فیملی کی طرف سے کل رات گئے اللہ نظر کی جبری گمشدگی اور باحفاظت بازیابی کے لئے مین سی پیک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمدورفت کیلئے بلاک کر دیا گیا۔

لواحقین نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کریں اور اللہ نظر کو بازیاب کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پنجگور کے غیور عوام اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس درد کو اپنا درد سمجھ کر اللہ نظر کی فیملی کے ساتھ دیں اور ان کو اس جبر سے نجات دلائیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اللہ نظر کے دو بھائیوں جہانزیب اور شاہ نظر کو بھی سی ٹی ڈی نے کچھ سال قبل جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا اور ان پر ناجائز اور جھوٹے مقدمات لگا کر انہیں منظر عام پر لایا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment