منگچر میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان بھر میں بی ایل اے کی آپریشن ہیروپ جاری ہے اور بلوچستان کی تمام شاہراہوں پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے بند کی ہوئی ہیں جبکہ پاکستانی فورسز پر حملے جاری ہیں۔

قلات سے اطلاعات ہیں کہ منگچر علاقے میں فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایاگیا ہے۔

واقعہ گذشتہ شب بروز اتوار کو قلات کے علاقے منگچر میں بازار اور تحصیل کے درمیان پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جسکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment