پاکستان کے شہررحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےکچےکے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔
دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔
ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔
گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 11 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ 4 لاپتہ ہیں۔
حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔