تربت میں فائرنگ، لورالائی میں پانی بور میں گرنے سے بچی سمیت 2 افراد ہلاک ، کوئٹہ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے تربت میں فائرنگ اورلورالائی میں پانی کی بور میں گرنے سے بچی سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔

تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ تربت کےعلاقے آپسر کے مقام پر گذشتہ شب پیش آیا ہے، ہلاک ہونے شخص کی شناخت امتیاز ولد اقبال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خلیل ولد عبدالمجید ساکنان آپسر تربت زخمی ہوا ہے۔

واقعہ کے بعد لاش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب لورالائی میں پانی کے بور میں گر کر ایک بچی ہلاک ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق جمعہ کو لورالائی کے علاقے ناصر آباد اول پل کی رہائشی 9سالہ بچی پانی کی بورنگ میں گر کرہلاک ہوگئی ۔

انتظامیہ نے لاش کو بور سے نکال کر ورثاءکے حوالے کردیا۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں سریاب کے علاقے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس تھانہ نیو سریاب کو بچی کی لاش ملی، جسکی شناخت کیلئے لاش کو سول ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

بچی کے بارے میں کسی کو معلومات ہو تو تھانہ نیو سریاب کو اطلاع دی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment