بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کے حملے اور ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب نو بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے علاقے شاہ مردان میں فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان ہوا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
گذشتہ تین دنوں سے پاکستانی فورسز و 14 اگست تقریبات پر پے در پے حملے ہورہے ہیں جس سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔