بلوچستان کے علاقے منگچر اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پرحملوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
قلات کے علاقے منگچرمیں فورسز پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے یہ حملہ آج رات 8:30 بجے کے قریب کیا گیا ہے۔
مزید کہا جارہا ہے کہ چار بڑے دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔
حملے کے جواب میں فورسز کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ آوازیں بھی سنی گئیں۔ تاہم، اب تک جانی و مالی نقصانات کے کوئی تازہ اور مستند اطلاعات نہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندی و سخت چیکنگ جاری ہے۔
دوسری جانب پنجگورمیں فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا ۔
سیکورٹی فوسز ذرائع کے مطابق منگل کو نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے قلم چوک پر بٹ ناکہ کے مقام پر دستی بم پھینکا جو چیک پوسٹ کی دیوار کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بند ی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔