ڈیرہ بگٹی: بچے کو اغوا کرتے ہوئے ایف سی اہلکار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں حاجی نصیر پٹرول پمپ کے قریب ایف سی اہلکار نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں نے اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

بچے کے والد نیاز محمد موندانی بگٹی کا کہنا ہے کہ تحصیل بازار کے قریب یہ شخص بچے کو پکڑ کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھ رہا تھا کہ خوش قسمتی سے وہاں ایک راہگیر نے اسے دیکھا اور پکڑ لیا اور شور مچایا۔

اس دوران بازار کے لوگ اکھٹا ہوگئے اور قریب ہی واقع ایف سی اہلکار بھی وہاں پہنچے اور اغوا کار نے ایف سی اہلکاروں سے اپنی پہچان کرائی کہ میں ایف سی میں ہوں میرا تعلق 103 ونگ سے ہے تب موقع پر پہنچنے والے اہلکار زبردستی اغوا کار کو چھڑا کر اپنے ساتھ چوکی میں لے گئے اور کچھ ہی دیر بعد ایف سی کا ونگ کمانڈر وہاں پہنچا اور اغوا کار کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے اپنے ساتھ سوئی چھاؤنی لے گئے۔

یاد رہے کہ سوئی میں حالیہ دنوں بچوں کو اغوا کرنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں اور مذکورہ تمام اغوا غیر مقامی پائے گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment