خیبرپختونخوامیں پاکستانی فوج پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے وادیٔ تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹس پر حملے میں کم از کم7 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

ان حملوں میں 8 اہلکاروں کے لاپتا ہونے جب کہ پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے قبضے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی سوال انتظامی عہدے داروں کے مطابق چیک پوسٹ کو عسکریت پسندوں کے قبضے سے چھڑوانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے روانہ کر دیے گئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ابھی تک وادیٔ تیراہ میں مبینہ طور پر سرحد پار افغانستان سے عسکریت پسندوں کے حملوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

مگر ضلع خیبر کے سول پولیس اور دیگر اداروں کے درمیان خط و کتابت میں اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment