بلوچستان میں بارش وسیلاب سے مزید 3 افراد ہلاک، متعدد مکانات منہدم، سڑکیں بہہ گئیں

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔سیلابی ریلوں میں بہہ جانے اور پہاڑ سے گرمے واقعات میں مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بارشوں سے بولان،طوفانی بارشوں کے باعث 20کچے مکانات منہدم ہوگئے ۔

جھل مگسی میں موسلادار بارش ،سیلابی ریلے سے 70سے ز ائد مکانات زیر آب آگئے۔

دریائے مٹھڑی سے 46000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے ۔

سبی میں دریائے ناڑی 85300تلی ندی میں 26500کیوسک ریلا گزررہا ہے ۔

حب میںموسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،فصلوں اور باغات کو نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

سنجاوی میں بارشوں سے درجنوں دیہات متاثر،سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔

کوہلو میں بارشوں کے باعث بند ہونے والی سڑکیں جزوی طور پر بحال کردیئے۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے ناڑی کنال کے ارد گرد کے مکینوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

بولان کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں سے بولان ندی میں سیلابی ریلوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری، جبکہ کچھی بولان کے علاقے شوران میں سیلابی ریلے میں چرواہا ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

نوجوان چرواہا اپنے مال مویشی کو بچاتے ہو ئے جان کی بازی ہار بیٹھا۔

مقامی لوگوں نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ندی سے نکال کر آر سی ڈی سنی منتقل کیا۔

ہلاک شخص کی شناخت سونا خاں رند سے ہوئی۔

لیویز سنی نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔

جبکہ خالق آباد میں  گزشتہ شب کوررحمت ڈابر ایریا سے سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

گزشتہ شب محمد حسین ولد محمد اعظم قوم لانگو سکنہ کارچھاپ خالق آباد ٹرائی پارٹ بورنگ پر کام کررہا تھا کہ ساتھی کو یہ کہہ کر چلا گیا کہ میں سیلابی پانی کو دیکھ کر آتا ہوں مذکورہ شخص واپس نہیں آیا، رات بھر انہیں تلاش کیا گیا مگر نہ مل سکا، صبح سیلابی ندی سے لاش برآمد ہوئی جسے سیلابی پانی بہا کر ڈبویا تھا پانی کے کیچڑ میں دھنسا ہوا تھا صرف پاؤں نظر آنے پر دیکھ کر نکالا گیا۔

علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی میں پہاڑ سے گر کر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے مرو میں نوجوان پہاڑ بارگانو نالے میں گر کر ہلاک ہوگیا ۔

نوجوان کی شناخت رضا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

نوجوان اپنے مال مویشی تلاش کرتے ہوئے پہاڑی سے گرا تھا ۔

Share This Article
Leave a Comment