بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات سے 2 بچیاں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھاگ ناڑی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
بھاگ ناڑی میں لیویز تھانہ کی حدودمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قربان رڈ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
اسی طر ح گزشتہ رات کانک چلتن کے دامن میں پہاڑ کی بلند چوٹی پر شکارکے شوقین کراچی سے آئے ہوئے ریٹائرڈ کرنل نجم الرحمن حاجی محمد قاسم رئیسانی کے مہمان اپنے ہی بندوق کی فائر سے ہلاک ہوگیا ہے۔
شکار کھیلنے کے بعد واپسی پر اونچے پہاڑ سے نیچے اترنے کے دوران بندوق ٹیگر پر ہاتھ لگنے سے فائر ہونے پر پائوں میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جسے دوستوں نے بمشکل پہاڑ سے پانچ گھنٹوں کے طویل مسافت کے بعد نیچے اتارا اور ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر زیادہ خون بہنے اور بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
دریں اثنا اوتھل کے علاقے لاکھڑا کے گوٹھ ہشنگی میں تیزدار بارش وطوفانی ہوائوں سے سولر پلیٹ گرنے سے ایک بچی ہلاک ہوگئی۔
لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔
ہلاک بچی کی شناخت عمر 12سال متی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق سندھ کے علاقے مٹیاری سے بتایا جارہاہے۔
علاہ ازیں خضدار میں ایک بچی تالاب میں گرکر ہلاک ہوگئی۔
دو روز کے دوران خضدار میں تین بچوں کی اموات ہوگئی۔
خضدار کے علاقہ گزگی میں رئیس صادق گزگی کی بیٹی زیر تعمیر گھر کے تالاب میں گر کر ہلاک ہوگئی۔
گزشتہ روز ایک بچی رکشہ سے گرکر ٹرک کی زد میں آگیا تھا اور ایک بچہ چھت گرنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔