تربت میں آئی ایس آئی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

0
49

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں آئی ایس آئی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہان تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت شہر میں قابض پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے گوادر اسٹاپ پر پاکستانی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ایک خفیہ اہلکار ارشاد ولد گل محمد سکنہ سندھ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص بھیس بدل کر آئی ایس آئی کیلئے تربت شہر میں مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

انہوںنے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستان فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here