بلوچستان کے علاقے خضدارمیں دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔
خضدار سنی گنبدی کٹائی کےایریا میں تیزرفتار کارنے راہگیرکو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
راہیگیرکی شناخت امام بخش نامی شخص سے ہوئی ہے ۔
جبکہ دوسرا واقعہ خضدار خیرآواہ مدرسہ میں پیش آیا جہاں خستہ حال مدرسے کی چھت منہدم ہوگئی اورملبے تلے دب کر ایک معصوم طالب علم موقع پر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع اور صدر تھانہ پولیس کے مطابق مدرسے کے ملبے تلے طلباء کو نکال لیاگیا ہے۔ ایک ہلاک اور تین زخمیوں افراد کو فوری طور ہاسپیٹل منتقل کیا گیا ہے ۔
دریں اثنانوکنڈی سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوکنڈی کے قریب چلگامی ایریا سے لیویز فورس کو ایک پرانی لاش ملی ہے جس کے پاس ایک کاغذ پر محمدحامدولد محمدطاہر لکھا ہوا ہے اور ساتھ شناختی کارڈ نمبر5410503408890اور موبائل نمبر 03362740663 بھی درج ہے لاش اسوقت نوکنڈی انتظامیہ کے تحویل میں ہے ۔