پاکستان میں فوج کی حامی جماعتوں کی نئی مخلوط حکومت قائم ہو گئی، فچ رپورٹ

0
44

اقتصادیات کے حوالے سے معتبر عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی وسیاسی صورتحال ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت بدستور کمزور ہے اور وہ بیرونی معاشی جھٹکوں کو برداشت کرنے کی زیادہ سکت نہیں رکھتی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی خطرات کے باعث اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کر پائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض حالیہ قانونی کامیابیوں کے باوجود عمران خان مستقبل قریب میں جیل ہی میں رہیں گے۔

‘فچ ایک امریکی ریٹنگ کمپنی ہے جو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، تاجروں اور دیگر کاروباری طبقات میں مقبول ہے۔

یہ ادارہ اپنی مختلف اشاعتوں میں مختلف کمپنیز کے علاوہ ممالک، خطوں اور دنیا بھر میں تجارتی، معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کے جائزے اور تجزیے پیش کرتا ہے۔

‘فچ کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کو درپیش خطرات کے منفی پہلو بہت زیادہ وزنی دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان کی معیشت بدستور کمزور ہے اور وہ بیرونی معاشی جھٹکوں کو برداشت کرنے کی زیادہ سکت نہیں رکھتی۔

‘فچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت کی تبدیلی کی نوبت آئی تو عین ممکن ہے کہ متبادل حکومت کے طور پر ملک میں نئے انتخابات کے بجائے فوج کی حمایت یافتہ ٹیکنو کریٹس پر مشتمل حکومت آ سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کی حامی جماعتوں کی مدد سے نئی مخلوط حکومت فروری میں قائم ہو گئی۔ لیکن تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی اچھی انتخابی پرفارمنس اور زیادہ نشستیں حاصل کرنے سے یہ بات عیاں ہے کہ موجودہ سیاسی قیادت کے خلاف عدم اطمینان کافی زیادہ موجود ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here