بحرہ بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرز مافیااسلحہ سے لیس، فشریزکی گشتی ٹیم پر فائرنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بحرہ بلوچ میں ریاستی پشت پنائی میں جاری غیر قانونی فشنگ کے ٹرالرز مافیا کو اب اسلحہ سے لیس کردیا گیاہے۔

بحری قزاقوں سے اب ماہیگیروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گوادر کے ساحلی علاقے سربندن کے سمندری حدود میں خود کار ہتھیاروں سے لیس ٹرالرز سمندری حیاتیات کی نسل کشی میں مصروف پائے گئے۔

مقامی ماہیگیروں کی شکایت پر جب فشریز کی گشتی ٹیم کارروائی کے لیئے پہنچی تو ان پر خود کار ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کی گئی۔

مقامی ماہیگیروں کے مطابق یہ غیر قانونی ماہیگیری میں ملوث ٹرالرز مسلح ہیں جو گوادر کی سمندری حدود میں سمندری حیات کی نسل کشی کے ساتھ مقامی ماہیگیروں پر بھی فائرنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

مقامی ماہیگیر نالاں ہیں کہ گوادر کے سمندری حدود میں تعینات فورسز ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی کہ ان کی روز گار سمیت جان و مال کو ان مسلح بحری قزاقوں سے نجات دی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment