مبارک قاضی کی پہلی برسی پر کوئٹہ میں تقریب

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

عظیم ومعروف بلوچ قومی شاعر مبارک قاضی کی پہلی برسی کے موقع پر بساک کی جانب سے کوئٹہ میں تقریب منعقدکیا گیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک)کی جانب سے عظیم قومی شاعر مبارک قاضی کی پہلی برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں کوئٹہ (شال) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جو کہ کامیابی سے اختتام ہوا۔

پروگرام میں مبارک قاضی کی زندگی اور ان کی شاعری پر تفصیلی گفتگو ہوا۔

پروگرام مختلف سیگمنٹس پر مشتمل تھا جن میں تنظیم کی طرف سے شائع کیا گیا ۔

پیپر اور ان کی زندگی پر بنایا گیا ڈاکومنٹری اور ڈرامہ، قاضی کی زندگی اور شاعری پر اسپیچ، مشاعرہ سمیت موسیکی شامل تھے۔

پروگرام میں بطور اسپیکر پروفیسر اے آر داد، پروفیسر منظور بلوچ اور لکھاری گلاب گلزار بلوچ تھے جنہوں نے قاضی کی زندگی اور ادب پر گفتگو کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبارک قاضی وہ بلوچ شخصیت تھے جنہیں اپنی حیات میں بلوچ قوم کے اندر وہ مقام پایا اور بلوچ قوم نے انہیں وہ عزت و شرف دی شاید ہی کسی شاعر کو ملی ہے۔

قاضی کی شاعری اپنی قوم و زمین سے ہی وابستہ تھی جس میں انہوں نے ہمیشہ اپنے معاشرے کے ظلم و زیادتوں کو اپنی شاعری کی زبان میں اظہار کیا۔

انہیں کئی بار دھمکایا گیا، انہیں قید و بند رکھا گیا اور ان پر حملے ہوئے مگر وہ ہمیشہ پہاڑ کی طرح ڈٹے رہے اور اپنے قوم و زمین کے لئے نا صرف شاعری کی بلکہ ہمیشہ عملی میدان میں اپنے قوم کے ساتھ تھا۔

پروگرام کے دیگر سگمنٹ میں مبارک قاضی کی زندگی پر ایک ڈرامہ پیش کیا گیا جس کے بعد مشاعرے میں مختلف شاعروں جن میں ظہور زیبی، نظام ناضر، ساحر عزیز، حماد ہمراز سمیت دیگر شاعروں نے اپنے اشعار پڑھے جس کے بعد پروگرام کا آخری حصہ موسیقی پر مشتمل تھا ۔

گلوکار بسیر عالم اور قیوم بلوچ نے اپنے آواز میں قاضی کے لکھے گئے اشعار سنائے۔

تقریب میں ادباو شعراَ، لکھاری و اساتذہ سمیت طلباء و طالبات نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔

Share This Article
Leave a Comment