مستونگ وپشین سے 2 لاشیں برآمد

0
45
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور پشین سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد کے جنگل سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش10 سے 15 دن پرانی ہے ۔

لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی جیب سے ایک شناختی کارڈ ملا ہے جس پر نام محمد قام ولد محمد گل ساکن پڑنگ آباد درج ہے۔

دوسری جانب پشین کے علاقےڈوری سلیمان خیل میں گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت ملا عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو سول ہسپتال پشین منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here