ڈیرہ بگٹی میں زہریلی لسی پینے سے خواتین و بچوں سمیت 15 افراد کی حالت غیر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے حبیب رائی میں زہریلی لسی پینے کے باعث خواتین و بچوں سمیت 15افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اتوار اور سوموار کے درمیانی رات کو نواحی علاقے حبیب رائی میں زہریلی لسی پینے کی وجہ سے 3خاندانوں کے 15افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کی علاج شروع کردی۔

متاثرین میں کم از کم 5افراد بے ہوش تھے۔

Share This Article
Leave a Comment