بلوچستان کے ٹرانسپورٹرزنے احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ بندکردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث پابندیوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کو تاحاحال استثنیٰ نہ ملنے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے بطور احتجاج کوئٹہ کراچی ہائی وے کو بند کر دیا ہے۔

ہائی وے بند ہونے سے دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو گئی۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے باعث گذشتہ ڈھائی ماہ سے ان کی گاڑیاں بند ہیں جس سے نہ صرف مالکان بلکہ گاڑیوں سے منسلک دوسرے ملازمین مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ جب ایس او پیز کے تحت دیگر تمام شعبوں کو کاروبار کو اجازت دی گئی ہے تو انھیں کیوں اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان کا یہ موقف ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ کو تاحال اس لیے استثنیٰ نہیں دے رہی تاکہ کورونا وائرس دوسرے شہروں اور دیہی علاقوں تک نہ پھیلے۔

حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق کوئٹہ شہر اس وقت کورونا وائرس کی مقامی منتقلی کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رہے ہیں اور اگر ٹرانسپورٹ بحال کی گئی تو کورونا دیہی علاقوں تک بھی پھیل جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment