بلوچستان میں بدھ کے روز دکی کے علا قے ٹھیکیدار ندی میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا تاہم دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور حمیداللہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
پو لیس کے مطابق پک اپ گاڑی کوئلہ کانوں کیلئے سامان پہنچا رہی تھی کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
پو لیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔
دوسری جانب بارکھان میں عیشانی موضع ناکامی کے نزدیک دوھولہ ندی میں ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت داد علی ولد حاجی میرجان گنگرانی بلوچ سے ہوئی ہے۔
لاش کو بارکھان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔