دکی میں 3 افراد اغوا،ہرنائی میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک

0
61

بلوچستان کے علاقے دکی میں 3 افراد اغوا ہوگئے جبکہ ہرنائی میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

دکی سے لیویز نے دعویٰ کیا ہے کہ دکی کے علاقے جھالار سے 4 افراد اغوا کرلیے گئے۔

لیویز کے مطابق اغوا کاروں نے ایک شخص کو چھوڑ دیا 3 کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

لیویز دعوے کے مطابق اغوا ہونیوالے تینوں افراد کھیتوں میں مزدوری کررہے تھے۔

مغویوں میں نثار ،بائیس، امو اور مولا شامل ہیں۔

دعوے میں کہا گیا کہ 18 سے 20 مسلح افراد کسانوں کو اغوا کرکے جھالار پہاڑ کی طرف فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ہرنائی کے تحصیل شاہرگ میں تیز رفتاری کے باعث پک اپ الٹ گئی جس کے نتیجے میں نور محمد ولد محمد شاہین نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here