اورماڑہ وڈیرہ اللہ یار میں حادثے سے 3 خواتین سمیت 4افرادہلاک

0
62

بلوچستان کے ضلع گوادر ساحلی شہر اورماڑہ میں کار حادثے ایس ای مکران پبلک ہیلتھ امان آسکانی 2 خواتین سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ ڈیرہ اللہ یار میں ایک لڑکی نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔

اورماڑہ کے علاقے بسول میں ایس ای مکران پبلک ہیلتھ اورسابق چیف آفیسر جی ڈی اے گوادر امان آسکانی کار حادثے میں 2 خواتین سمیت ہلاک ہوگیاجبکہ گاری میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار کے قریب لڑکی نہر میں ڈوب گئی۔

ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد لاش نکال لی۔

ڈیرہ اللہ یار شہر کے قریب حبیب اللہ موڑ کے مقام پر 19 سالہ لڑکی نہر میں گر کر ڈوب گئی۔

اطلاع ملنے پر فلاحی تنظیم الخدمت فانڈیشن کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نہر سے لڑکی کی لاش نکال کر ایمبولینس پر ورثا کے حوالے کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here