بلوچ علیحدگی پسندیرغمال بنائے گئے افراد کو انسانی بنیاد پر رہا کریں، ایچ آر سی پی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ کوئٹہ کے قریب شعبان میں یرغمال بنائے گئے سیاحوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عام شہری ہیں اور انہیں نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچ عوام کے جائز بنیادی حقوق کے حصول کا دیرپا حل ریاست کی طرف سے شروع کی گئی ایماندارانہ سیاسی بات چیت سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے نہ کہ متحرک فوجی کارروائیوں سے۔

واضع رہے کہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے 20 جون کو ئٹہ کے علاقے شعبان سے 10 افراد کو حراست میں لیا تھا اور بعدازاں 3 کو یہ کہہ کر رہا کردیا کہ وہ معصوم تھے جبکہ 7 کی رہائی کے بدلے پاکستانی فوج کو بلوچ قیدیوں کی رہائی کی پیشکش کی تھی اور ایک ہفتے کی مہلت دی تھی لیکن گذشتہ روز بی ایل اے نے اپنے جاری کردہ ایک نئے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ساتوں یرغمالی پاکستانی فورسز کی سہولت کاری میں ملوث پائے گئے ہیں اور ا ن کی سزائے موت پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کیاگیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment