بلوچستان کا ساحلی علاقہ اور ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں گزشتہ چند دن میں گرمی اور ہارٹ اٹیک کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ پسنی 20 دن کے دورانیہ میں ہیٹ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک افراد میں 6 خواتین اور5 مرد شامل ہیں۔
ہسپتال اور دوسرے ذرائع سے ملنے والی اعدادوشمار کے مطابق زیادہ تر افراد بلڈ پریشر کی کمی کے باعث لقمہ اجل بنے ہیں۔
تین کے قریب مریض پسنی میں بہتر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے تربت منتقل کراتے وقت ہلاک ہوئے ہیں۔
شدید گرمی اور شہر میں بجلی کا نہ ہونا بھی اموات کا سبب بن رہا ہے۔
دوسری جانب پسنی شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔