بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یارکے قریب قیدی شاخ کے علاقے گوٹھ کامران کنرانی میں 2 مزدوروں کی رات گئے مبینہ طورپر لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ افرادکے لواحقین نے پولیس کو اغوا ہونے کے شک پر درخواست دیدی ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ دونوں مزدور واٹرکورس میں بطور رات کو چوکیداری کرتے تھے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر لاپتہ مزوروں میں بنگلاخان کٹوہر اور علی مرادکٹوہر شامل ہیں۔
دونوں مغوی مقامی بتائے جارہے ہیں ۔
دوسری جانب ورثاء کی درخواست پر پولیس واقع کی مزیدتحقیقات کررہی ہے ۔
ذرائع کے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں مزدوروں کو گوریلا کمانڈر ڈولوخان اورسبزعلی گینگ کے لوگ بھتہ نہ دینے پر اغواکرکے لے گئے ہیں اور کال کرنے پر ورثا نے ان گینگ کے رابطہ نمبربھی پولیس کودیئے ہیں۔