برطانیہ: عام انتخابات میں لیبر پارٹی کامیاب،کیرئ اسٹارمر وزیراعظم منتخب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

برطانیہ میں عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی 14 برس بعد واپسی ہوگئی ہے۔

برطانیہ کی لیبر پارٹی نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدار سنبھال لیا۔

لیبر پارٹی نے ہاؤس آف کامنز میں ورکنگ اکثریت کے لیے 326 سیٹوں کی حد عبور کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے لندن میں ایک فاتحانہ تقریر میں بتایا کہ اس طرح کا مینڈیٹ ایک بڑی ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔

منتخب وزیر اعظم کیرئ اسٹارمر نے جمعہ کو برطانیہ میں قومی تجدید کی مدت شروع کرنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے تقریر کرنتے ہوئے بتایا کہ آج ہم اگلے باب کا آغاز کرتے ہیں، ہم تبدیلی کا کام شروع کریں، قومی تجدید کا مشن اور اپنے ملک کی تعمیر نو شروع کریں گے۔

دوسری جانب برطانوی رہنما رشی سنک نے جمعے کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کیئر اسٹارمر کی مرکزی اپوزیشن لیبر پارٹی سے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نقصان کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

کنزرویٹو پارٹی کے رہنما رشی سنک نے کہا کہ آج، اقتدار خیر سگالی کے ساتھ پرامن اور منظم طریقے سے منتقل ہوجائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment