ایران میں صدارتی الیکشن کا دوسرامرحلہ آج ہوگا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہوگی۔

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

28 جون کو ہونے والے انتخابات میں اصلاح پسند مسعود پزیشکیان تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ لیکر سب سے آگے رہے جبکہ ان کے مضبوط حریف انتہائی قدامت پسند سعید جلیلی نے تقریباً 95 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ محمد باقر 34 لاکھ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جبکہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا، صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment