خیبر پختونخوا : ٹانک میں پاکستانی فورسز پر حملہ ، ایک پولیس اہلکار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صؤبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

مسلح افراد نے اکاؤنٹ آفس جنوبی وزیرستان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس حکام نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حکام کے مطابق حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ اگست میں ضلع ٹانک میں ہی ججز کے اسکواڈ کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment