بی این پی رہنما و سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو اسلام آباد سے گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے سابق ایم پی اے اور بی این پی مینگل کے رہنما اختر حسین لانگو کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پارٹی کے رکن اختر حسین لانگو، جو کہ پارٹی کے سیکرٹری خزانہ اور سابق ایم پی اے ہیں، کو آج اسلام آباد سے تقریباً 4 سے 5 بجے کے درمیان پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔

واضع رہے کہ اختر مینگل و بی این پی کے دیگر رہنمائوں کیخلاف سینیٹ کے عملے پر تشدد کے الزام میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

اختر مینگل اور انکے دیگر ساتھیوں کے خلاف سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے پر اختر مینگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انکی خوش قسمتی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی مخالفت پر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر مملکت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس وقت دبئی میں ہیں مگر جہاں انکی گرفتاری طلب ہو وہ وہیں لینڈ کرکے گرفتاری دے دینگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment