باشعور بلوچ قوم تاریخ کو اپنے لہو اور تعلیمات سے دوبارہ لکھ رہی ہے،ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

آزادی پسند بلوچ رہنما اور بلوچستان کی آزادی کیلئے سرگرم مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تین سلسلہ وار پوسٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ یا سرمایہ کاری بلوچ عوام کی رضامندی کے بغیر ناکامی سے دوچارہوگا۔

انہوںنے کہا کہ باشعور بلوچ قوم تاریخ کو اپنے لہو اور تعلیمات سے دوبارہ لکھ رہی ہے۔ آج ایک مضبوط قوم پرست نظریہ کی بنیاد پر آزادی بلوچستان کا حتمی مقصد ہے۔

https://twitter.com/iamdanbaloch/status/1807828773863116879?s=46

بلوچ رہنما کا کہنا تھاکہ پچھلی دو دہائیوں سے پاکستان کی فوجی کارروائیاں جیسے "عزمِ استحکام” جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستانی فوج بلوچستان میں اپنی اخلاقی اختیار کھو بیٹھاہے۔ نتیجتاً بلوچستان ایک بڑی جیل اور مقتل گاہ بن چکا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ مغرب اور امریکہ پاکستانی فوج جیسی کرائے کی طاقت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیںاور وہ بلوچ عوام کی نسل کشی سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے آخر میں کہا کہ ہم دنیا کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ یا سرمایہ کاری بلوچ عوام کی رضامندی کے بغیر ناکامی سے دوچارہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment