قلات میں  پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات میںپاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے قلات میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ اور چوکی کو دو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

انہوںنے کہا کہ 28 جون کی رات گیارہ بجے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قائم ایف سی کے کیمپ پر راکٹ اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر گرے جس سے پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد قابض فوج کے جانب سے معتدد ماٹر کے گولے فائر کیے گئے اور جاسوس ڈرون بھی مسلسل گشت کرتے رہے، پھر صبح چھ بجے ہیلی کاپٹروں نے بھی حملے کی جگہ پر شدید شلنگ کی، تاہم سرمچار بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے اور اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 30 جون کو قلات کے علاقے جوہان شاہ مردان میں ایف سی کی چوکی پر سنائپر ، راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اس حملے میں بھی قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment