بلوچستان کے علاقے مستونگ میں میجر چوک کے قریب نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسزایف سی کے چیک پوسٹ کو دستی بم سے حملہ کیا ہے جو چوکی میں جا گرا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
حملے میں فورسز کی طرف جانی نقصانات کے خدشات ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔
حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔