بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات سے 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر قلات اے ٹی ایف اہلکار جنید قمبرانی ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

قبل ازیں دریجی میں گرمی کی شدت کی تاب نہ لاکر نوشکی سے تعلق رکھنے والا بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار جان کی بازی ہار گیا ۔

حب شہر اور اسکے مضافات میں کئی افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ،حب میں شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو نڈھال کردیا برف کی دکانوں میں گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی جبکہ قیامت خیز گرمی کے اثرات سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جسم میں پانی کی کمی کے سبب بخار اور سردرد میں مبتلا ہو گئے۔

دوسری جانب دشت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔

مسلح افراد نے دو افراد پر اندادھن فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہو گیا ۔

زخمی اور ہلاک افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقع کی مزید تحقیقات لیویز کر رہی ہے ۔

اسی طرح ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن باچا حسین ولد بحر کرم سکنہ ضلع اپر دیر خیبر پختونخواہ ہلاک ہوگیا۔

کانکنوں نے لاش کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کردیاجہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے بھیج دیا گیا ۔

دریں اثنامانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران ولد نصیب اللہ کھوسہ مانجھوٹی شاخ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ۔

نہر میں تلاش کے بعد بچے کو نکال لیا گیا جو کہ ہلاک ہو چکا تھا ۔

Share This Article
Leave a Comment