بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک مختصر پریس ریلیز میں بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ و حفاظتی چوکیوں پر حملہ اور قبضے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے اسکلکو میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ و حفاظتی چوکیوں پر حملہ کرکے کامیابی سے قبضہ کرلیا ہے اور دشمن کا اسلحہ گولہ بارود بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں نے آج صبح (بروز منگل،25 جون) علاقے میں پہنچنے والی دشمن اہلکاروں سمیت ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تفصیلی بیان جلد جاری کی جائے گی۔