کوئٹہ میں نوجوان قتل،وڈھ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے خیزی چوک پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ہے ۔

واضع رہے کہ کوئٹہ میں ہر 200میٹر پر پاکستانی فوج ، ایف سی ،انٹیلی جنس ایجنسیز، پولیس ودیگرو فورسزکی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیزی چوک پر دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر سراج نامی نوجوان کو موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے ۔

اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔

دوسری جانب خضدار کے سب تحصیل وڈھ کے علاقہ پلی ماس میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

وڈھ کے مضافاتی علاقہ پلی ماس میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے رسول بخش ولد الہی بخش قوم براہمزئی ہلاک ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا۔

Share This Article
Leave a Comment