قلات : سوراب سے لاپتہ ایک نوجوان کی لاش برآمد ، دوسرا زخمی حالت میں بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سوراب سے جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوانوں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ دوسرا زخمی حالت میں بازیاب ہوگیا ہے ۔

گزشتہ شب سوراب نغاڑ روڈ سے اغوا ہونے والے 2 افراد میں سے ایک زخمی حالت میں اور ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

گذشتہ دنوں 20 جون کو سریاب میں لنک روڈ نغاڑ کے مقام سے نامعلوم مسلح افراد نے عبدالقادر ولد خیر محمد قوم میروانی اور عبدالنبی ساکن نغاڑ کو حراست میں لیکر جبراً کیا تھا آج عبدالنبی زخمی حالت میں جبکہ عبدالقادر کی تشدد زدہ لاش توک قلات سے برآمد ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ان کے لواحقین نے مین آر سی ڈی روڈ کو آمدررفت کے لیے بلاک کرکےان کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment