بلوچستان لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون غر میں پکنک پوائنٹ سے اغوا کئے جانے والے 10 افراد پاکستان کے صوبہ پنجاب کے رہائشی ہیں۔
یار دہے کہ آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک مختصربیان میں کوئٹہ سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد گزشتہ رات 16 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 6 افراد کو چھوڑ دیا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں میں پنجاب کے رہائشی شامل ہیں۔